Saturday, December 28, 2024
ہومWorldاسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاریمزید 28 فلسطینی شہید55زخمی

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاریمزید 28 فلسطینی شہید55زخمی



(24 نیوز)وحشی اسرائیلی فورسز مظلوم فلسطینیوں پر آگ اور بارود برسانے سے باز نہ آئیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ بھر میں مہلک فضائی حملے کئے جن میں اٹھائیس فلسطینی شہید، پچپن زخمی ہوگئے۔

معصوم فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اسرائیل کی پیاس نہ بجھی ،تاحال حملے جاری،وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 28 افراد شہید جبکہ 55 زخمی ہوگئے۔غزہ کے زیتون محلے میں ایک گھر پر حملے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے۔

ضرورپڑھیں:مکہ مکرمہ: حجاج کرام کیلئے آب زم زم کی تقسیم کے انتظامات کا اعلان

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کرکے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے نو فلسطینی شہید ہوئے۔خان یونس میں صہیونی فوج نے یورپی اسپتال کو نشانہ بنایا، جہا گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں اب تک سینتیس ہزار چار سو اکتیس فلسطینی شہید، پچاسی ہزار چھ سو ترپن افراد زخمی ہو چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں