Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanاسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے...

اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات


نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی ترقی میں سی پیک کے مثبت کردار کو سراہا۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیرِ خارجہ نے دونوں ممالک میں سی پیک پر متفقہ سیاسی اتفاقِ رائے کو بھی سراہا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چینی وزیر لیوجیان چاؤ نے اس موقع پر کہا کہ چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق چینی وزیر کا کہنا ہے کہ چین تمام جاری اور نئے سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر رابطے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں