Thursday, December 26, 2024
ہومWorldامریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار  مستعفی

امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار  مستعفی



(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریو ملر مستعفی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریو ملر امریکی صدر جوبائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے مخالف تھے، اینڈریو ملر فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی ریاست کے حامی تھے،اینڈریوملر نے استعفے کی وجہ خاندانی ذمہ داریوں کو قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریوملر نائب معاون وزیر برائے اسرائیل فلسطینی امور کے عہدے پر کام کر رہے تھے،اینڈریو ملر اپنے شعبے میں مستعفی امریکی عہدیداروں میں سب سے سینئر ہیں۔

 اینڈریو ملر سے پہلے بائیڈن انتظامیہ کے 8 دیگر اہلکار بھی غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں