Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessفلاحی ہسپتالوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

فلاحی ہسپتالوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس کی حمایت کردی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے کہا کہ خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ہسپتال سیلز ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ ملک کے بڑے اور مہنگے ہسپتال ٹرسٹ پر قائم ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال سیلز ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ٹرسٹ پر قائم ہسپتال کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔ بڑے بڑے پرائیویٹ ہسپتال اس میں شامل ہیں۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹرسٹ کے نام پر بنے ہسپتالوں نے ڈاکٹرز بھی بٹھائے ہوئے ہیں جو بھاری فیس لیتے ہیں۔ ٹرسٹ کے نام پر لیب مہنگی فیس چارج کرتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ٹرسٹی ہسپتال نے 20 لاکھ کا بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی۔ اگر سرکار ٹیکس کی چھوٹ دیتی رہی ہے تو ان کو ہسپتالوں کا آڈٹ بھی کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں