Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsچینی برآمداد کا نیا طریقہ

چینی برآمداد کا نیا طریقہ


وفاقی حکوم کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کیلئے طریقہ کارطے کرلیا گیا ہے، صوبوں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

 اس بار بھی ڈیڑھ لاکھ ٹن کے قریب چینی بیرون ملک برآمد کی جائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد کے لیے کوٹہ صوبوں میں تقسیم کیا جائےگا، صوبوں میں گنے کی انسٹالڈ کرشنگ کی صلاحیت کی بنیاد پر کوٹہ تقسیم ہوگا۔

 پنجاب کیلئے چینی کی برآمد کا سب سے زیادہ 61 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا، سندھ 32 اور خیبر پختونخوا کیلئے شوگرایکسپورٹ کا 7 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔

شوگر ایکسپورٹ کوٹہ صوبوں کے کین کمشنرز کے ذریعے تقسیم ہوگا، چینی برآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 7 روز کے اندر کوٹہ مختص کردیا جائے گا۔

حکوم تی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، اسٹیٹ بینک 15 روز بعد چینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کو آگاہ کرے گا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں