تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے 3 مصنوعی سیارے اکٹھے خلا میں روانہ کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے 3 مصنوعی سیارے سیمرغ نامی سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کئے۔ سیاروں میں سے ایک کا وزن 32 کلو جبکہ دیگر 2 دس کلو گرام سے تھوڑے کم وزن کے ہیں۔ یہ مصنوعی سیارے جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رابطے کی سروسز فراہم کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران نے اس سے قبل بھی رواں ماہ ‘ثریا’ نامی مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا تھا۔ یورپی ممالک نے ایران کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا تھا مگر ایران کا کہنا تھا کہ ایران سائنسی مقاصد کیلئے ان سیاروں کو استعمال کرے گا یہ بطور آزاد ریاست اس کا حق ہے۔