Thursday, December 26, 2024
ہومWorldاستنبول میں چرچ پر مسلح افرادکاحملہ ایک شخص ہلاک

استنبول میں چرچ پر مسلح افرادکاحملہ ایک شخص ہلاک



استنبول میں چرچ پر مسلح افرادکاحملہ ،ایک شخص ہلاک

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سےایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نےایکس (سابقہ ٹوئٹر)پرایک بیان پوسٹ کیا،جس میں یرلیکایا نے بتایا کہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجےکے قریب کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ نے اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اورحکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

ترکی کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اوردو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے۔حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ تفتیش کثیرجہتی اورمحتاط اندازمیں کی جا رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں