Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبیٹری فیکٹری میں آتشزدگی کتنے مزدور موت کے منہ میں چلے گئے؟...

بیٹری فیکٹری میں آتشزدگی کتنے مزدور موت کے منہ میں چلے گئے؟ افسوسناک خبر



(24نیوز) جنوبی کوریا میں بیٹری فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بیٹری فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد بیس افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے والی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ “فی الحال21مزدور لاپتہ ہیں۔ ہم کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ رابطوں کے ذریعے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ابھی تک متاثرہ فیکٹری میں داخل ہونے اور امدادی کارروائیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ہم ایسا کریں گے”۔

 آگ سیئول کے جنوب میں ہواسیونگ میں جنوبی کوریا کی کمپنی ایریسل کی ملکیت لیتھیم بیٹری فیکٹری میں لگی۔ خبر رساں ایجنسی کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں فیکٹری کی عمارت کے اوپر سرمئی دھوئیں کےبادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مقامی حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ آتش زدگی کے بعد لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو پر توجہ دینے کے لیے تمام دستیاب اہلکاروں اور آلات کو متحرک کریں”۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں