Saturday, December 28, 2024
ہومSportsورلڈ کپ کے میچ میں اہم موڑ پرگلبدین نائب کی انجری کا...

ورلڈ کپ کے میچ میں اہم موڑ پرگلبدین نائب کی انجری کا معاملہ آسٹریلوی کپتان کا رد عمل بھی سامنے آگیا



کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے افغان کھلاڑی گلبدین نائب کی انجری کے معاملے کو سب سے مزاحیہ چیز قرار دے دیا۔مچل مارش نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی، ہنسی سے میرے آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آخر میں اس کا کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں اور یہ کمال تھا، ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا، آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدر رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بنگلادیش کے میچ میں کئی ٹوئسٹ آئے، افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔مچل مارش نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنا چاہتے تھے، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف میچ میں گلبدین نائب کی انجری کو شائقین فیک انجری قراردے رہے ہیں اور آئی سی سی قوانین کے مطابق جان بوجھ کر ٹائم ضائع کرنے پر امپائر فیلڈرز کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آخری سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں گلبدین نیب اپنی ٹیم کے لیے میچ بچانے کی خاطر زمین پر گر پڑے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں