Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanجائیداد کی لالچ میں سنگدل بیٹے نے بیوی اور دوستوں سے ملکر...

جائیداد کی لالچ میں سنگدل بیٹے نے بیوی اور دوستوں سے ملکر اپنے والد کا قتل کردیا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون میں جائیداد کی لالچ میں سنگدل بیٹے نے بیوی اور دوستوں کے ساتھ ملکر اپنے والد کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون تھانے کی حدود میں واقع کے ڈی اے فلیٹ سے ایک شخص کی 5روز پرانی لاش ملی جسے ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا تھا،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتول کی شناخت 45 سالہ سید شاہد علی ولد سید سردار کے نام سے ہوئی ،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ سید شاہد علی کو اسکے بیٹے بلال نے اپنی بیوی ماہنور اور دوستوں احمر اورانعام کے ساتھ ملکر قتل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول سائٹ لمیٹڈ کا ملازم تھا اور 12سال قبل بلال کی والدہ کو طلاق دے دی تھی ،بلال نے والد کی جائیداد اور پنشن کے چکر میں قتل کیا ،پولیس نے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں