Sunday, December 29, 2024
ہومWorldشمالی کوریا کا کامیاب ملٹی پل وار ہیڈز میزائل تجربے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا کامیاب ملٹی پل وار ہیڈز میزائل تجربے کا دعویٰ



پیانگ یانگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی کوریا کی جانب سے ملٹی پل وار ہیڈز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔یہ دعویٰ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بدھ کو کامیاب میزائل تجربہ کرنے کا دعویٰ دھوکا اور مبالغہ آرائی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان کی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل مشرقی ساحل سے داغا تھا جو فضا میں پھٹ گیا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے اس میزائل تجربے کے موقع پر جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈے پر پروازوں کو 3 گھنٹے کے لئے روکنا پڑا تھا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا جو فضا ہی میں پھٹ گیا۔اس سلسلے میں جاپان کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ میزائل نے تقریباً 100 کلو میٹر کی بلندی اور 200 کلو میٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔اس موقع پر بھی جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے سینئر حکام نے اس لانچ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس آخری میزائل تجربہ 30 مئی کو کیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں