Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessمہنگا سفر مزید مہنگا حکومت نے بھاری ٹیکس عائد کردیا

مہنگا سفر مزید مہنگا حکومت نے بھاری ٹیکس عائد کردیا



(24 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل  کی منظوری کا عمل جاری ،بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی۔

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا ،شمالی، وسطی اور جنوبی امریکہ کے سفر کے لیے بزنس، کلب اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ٹیکس کی شرح ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی ۔

یکم جولائی سے امریکہ اور کینیڈا کے لئےبزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔

ضرورپڑھیں:پٹرول، ڈیزل پر لیوی 80 روپے کرنے کافیصلہ واپس،ٹیکسز سے بھرپور بجٹ منظور،سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں لگارہے،وزیرخزانہ

یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ،مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں