Friday, December 27, 2024
ہومBusiness مرغی کا گوشت مہنگا فی کلو قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیے

 مرغی کا گوشت مہنگا فی کلو قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیے



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کا گوشت آج پھر مہنگا ہو گیا،مرغی کا گوشت 392 روپے کلو ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے کلو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ برائلر زندہ مرغی کی قیمت میں بھی 6 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گوشت کی قیمت میں نو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اس طرح دو دن میں مرغی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 383 روپے تھی۔

مرغی کے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پربرقرار ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں