Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsپی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس 6 جولائی کو ہونے کا امکان

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس 6 جولائی کو ہونے کا امکان



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا گورننگ بورڈ اجلاس 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بجٹ 25-2024 کی منظوری شامل ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی پر فارمنس اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے 6 جولائی کے ہونے والے اجلاس کا بڑا مقصد اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری ہے تاہم اہم ایجنڈے کے علاوہ قومی ٹیم کی پرفارمنس اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات سمیت کئی دیگر امور پر بھی گفتگو ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں چیئرمین رپورٹ پر بھی بات ہوگی جبکہ اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن پر اَپ ڈیٹ بھی دی جائے گی۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا آخری مرتبہ خصوصی اجلاس فروری میں ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں