Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanتربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے



ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں کاگ دروازہ کے قریب 4 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچ گئے، تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے 12 سالہ لائبہ کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔جاں بحق ہونے والے تمام بچے اپنے والد کے ساتھ ڈیم پر گھومنے آئے تھے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ لائبہ ،13 سالہ انیس فاطمہ،11 سالہ ارسلان اور9 سالہ فیضان علی شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں