Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsچین میں انوکھی چوری

چین میں انوکھی چوری


چین کے ایک آفس میں چور نے چوری کرنے کے بعد مالک کے لیے پیغام چھوڑ دیا۔ چور نے شنگھائی شہر میں ایک دفتر میں واردات کے بعد وہاں مالک کے لیے پیغام چھوڑا کہ دفتر میں چوری کو روکنے والے سسٹم کو بہتر بناؤ۔

چور نے 17 مئی کو کمپنی میں گھس کر ایک گھڑی اور لیپ ٹاپ چرایا تھا اور روانہ ہونے سے پہلے اس نے مالک کے لیے پیغام چھوڑا تھا جس میں کمپنی کو اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

چور نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ پیارے باس میں نے ایک گھڑی اور ایک لیپ ٹاپ لیا ہے،

آپ کو اپنے اینٹی تھیفٹ سسٹم کو بہتر بنانا چاہیے۔

چور نے مزید لکھا تھا کہ اس ڈر سے میں نے تمام فون اور لیپ ٹاپ نہیں لیے کہ اس سے آپ کے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

اپنا لیپ ٹاپ اور فون واپس لینے کے لیے آپ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چور نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنا نمبر بھی چھوڑا تھا۔

پولیس نے واردات کے کچھ گھنٹے بعد نمبر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کی مدد سے چور کو گرفتار کرلیا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں