Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessروپیہ تگڑاڈالر مزید سستا ہو گیا

روپیہ تگڑاڈالر مزید سستا ہو گیا



(24نیوز)روپے کی قدر بہتر ہونے لگی،کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 279روپے 50 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279روپے 59 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 562 پوائنٹس نیچے آگیا،پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 28 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 562 پوائنٹس یا 0.88 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 250 پر آ گیا ہے جو گزشتہ روز 63 ہزار 813 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، یکم فروری سے پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟اہم خبر سامنے آ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے چلا گیا تھاتاہم 24 جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں