Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanوزیراعظم شہباز شریف کل سے تاجکستان اور قازقستان کا دورہ کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کل سے تاجکستان اور قازقستان کا دورہ کرینگے


فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے۔ وزیراعظم تاجک صدر کی دعوت پر 2 تا 3 جولائی تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ 

وزیر اعظم آفس اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم دوشنبے میں تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کی ملاقاتوں کا ایک حصہ ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر گفت گو ہو گی۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 4 جولائی تک آستانہ (قازقستان) کا دورہ کریں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کے مطابق وزیراعظم ایس سی او کونسل (شنگھائی تعاون کونسل) آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے 2 سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں