لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پنجاب میں جی پی فنڈ کے لیے EFC لیب اور ون ونڈو سروسز کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ مائیکرو پے منٹ گیٹ کے تحت چیکس کے اجراء کی بجائے رقوم براہ راست اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔ سٹیک ہولڈرز کی شکایات کی دوری کے لیے انسانی مداخلت کو کم سے کم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے اے جی آفس کے تحت تمام سروسزکی ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹ پاکستان مقبول احمد گوندل نے اے جی آفس پنجاب لاہور میں اے جی پی آر کے حال ہی میں ری ویمپ شدہ ذیلی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل نے اے جی آفس کے عملہ کو ہدایت کی کہ دفتر میں کام کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی عملے کی بہتر کارکردگی کی متقاضی ہے، ہماری اصل کامیابی عوامی شکایات کی دوری ہے۔ عملہ جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر کا سبب بننے والے مسائل کے حل کو یقینی بنائے۔اس مقصد کے لیے سرکاری ملازمین کے ضروری کوائف اور معلومات کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ حکومت ادارے کی اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ افسران اپنے فرائض مکمل ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں۔ عوامی شکایات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اسلام آباد احمر الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا اکاؤنٹ آفس پنشن کے معاملات میں بہت احتیاط برت رہا ہے۔ سسٹم کی میں چھوئی چھوئی تبدیلیوں سے کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ عوام میں آگاہی اداروں پر اعتماد میں بحالی کا سبب بن رہی پے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریونیو لاہور فؤاد عامر نے اے جی آفس کی ری ویمپ شدہ عمارت میں دستیاب سہولیات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے جی آفس لاہور کی بلڈنگ میں گزشتہ 6 دہائیوں سے کسی قسم کی کوئی تعمیری مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بیشتر دفاتر خستہ حال ہو چکے تھے۔ سائلین کے لیے بیٹھنے کی کوئی جگہ تھی نہ موزوں فرنیچر، اس کے علاؤہ دفاتر کے مابین نیٹ ورکنگ کا فقدان مختلف مسائل کا سبب بن رہا تھا جو براہ راست سروس ڈیلیوری کو متاثر کر رہا تھا۔ اے جی آفس کی آٹھویں منزل پر ری ویمپ شدہ عمارت میں آڈٹ اور اکاؤنٹس سروسز مہیا کی جائیں گی –
انہوں نے کہا کہ جی پی فنڈ کے لیے ای ایف سی EFC لیب اور ون ونڈو آپریشن کی سہولیت میسر ہو گی.مائیکرو پے منٹ گیٹ وے MPG کے تحت چیکس کی بجائے رقوم براہ راست اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔آفس میں آنے والے سائلین کو منظم رکھنے کے لے ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔عمارت کے احاطے میں سائلین کو انتظار گاہ کی سہولت بھی میسر ہو گی -ری ویمپ شدہ عمارت میں خواتین ملازمین کو ڈے کئیر اور پریئیر روم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔