Saturday, December 28, 2024
ہومSportsترکیہ کی آسٹریا کو شکست، یورو 2024 کے کوارٹر فائنل کا لائن...

ترکیہ کی آسٹریا کو شکست، یورو 2024 کے کوارٹر فائنل کا لائن اپ مکمل


  • ترکیہ نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
  • ترکیہ کی فٹ بال ٹیم 15 برس بعد یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
  • ترکیہ کے میری ڈیمرال نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالا۔ ڈیمرال نے کھیل کے 59ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔
  • آسٹریا کے مچل کریگو نے 66ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔
  • اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں فرانس، جرمنی، پرتگال، انگلینڈ، اسپین، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور ترکیہ شامل ہیں۔

ترکیہ نے یورو 2024 کے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ترکیہ کی اس جیت کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل کی آٹھ ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہو گیا ہے۔

جرمنی کے لیپزنگ گراؤنڈ میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں ترکیہ نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

ترکیہ کے میری ڈیمرال نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے۔

میچ کے 59ویں منٹ میں میری ڈیمرال نے ایک اور گول کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی لیکن سات منٹ بعد ہی آسٹریا کے مچل کریگو نے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔ تاہم، مقررہ وقت ختم ہونے تک ترکیہ کی سبقت برقرار رہی۔

ترکیہ کے میری ڈیمرال کھیل کے پہلے ہی منٹ میں گول کرتے ہوئے۔

اس کامیابی سے ترکیہ کی فٹ بال ٹیم 15 برس بعد یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہو گا۔

یورو 2024 میں شامل تمام 24 ٹیموں میں سے آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ سکی ہیں۔ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں فرانس، جرمنی، پرتگال، انگلینڈ، اسپین، سوئٹزرلینڈ، ترکیہ اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔

کوارٹر فائنل مرحلے میں اسپین اور جرمنی کی ٹیمیں ہفتے کو مدِ مقابل آئیں گی جب کہ اسی روز پرتگال اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

کوارٹر فائنل کے دیگر دو میچز چھ جولائی کو انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ جب کہ دوسرا میچ ترکیہ اور نیدرلینڈ کے درمیان برلن میں ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو جرمنی کے شہر برلن میں کھیلا جائے گا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں