Sunday, January 5, 2025
ہومSportsاہم میچ ہارنے کے بعد پاکستان ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ...

اہم میچ ہارنے کے بعد پاکستان ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ سے باہر


عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ سے پاکستان باہر ہوگیا۔

کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ نے پاکستان کو ایک گول کے فرق سے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پہلے فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پولینڈ کے خلاف کامیابی ضروری تھی، پاکستان نے دو پنالٹی اسٹروکس ضائع کرنے کے ساتھ گول کرنے کے کئی مواقع گنوائے۔

پولینڈ نے ہر بار سبقت پائی تاہم پاکستانی ٹیم گول برابر کرتی رہی، فیصلہ کن منٹوں میں پولینڈ نے لگاتار دو گول کرکے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا، آخری 10 سکینڈ میں پاکستانی ٹیم صرف ایک گول مزید کرسکی۔ اس طرح، پولینڈ نے سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی پاکر آٹھ بہترین ٹیموں میں جگہ پائی۔

اولمپکس کوالیفائر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر پائی اور آخری منٹوں میں شکست سے دوچار ہوئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں