Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanنواز شریف کی کامیابی کیخلاف  انتخابی عذرداری  سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کی کامیابی کیخلاف  انتخابی عذرداری  سماعت کیلئے مقرر



(ملک اشرف)سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف  انتخابی عذرداری  سماعت کیلئے مقرر  کر  دی گئی ۔

نواز شریف کی حلقہ این اے  130 سے بطور ایم این اے کامیابی کےخلاف سماعت کل ہوگی ، الیکشن ٹریبونل ڈاکٹر یاسمین راشد کی  نواز شریف کے خلاف انتخابی عذر داری پرسماعت کرے گا ،جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل سماعت کرے گا۔

دوسری جانب پی پی 145 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی  کے خلاف  عذرداری کی سماعت  بھی کل ہوگی ،آزاد امیدوار محمد یاسر نے لیگی ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی، لیگی رہنما کی کامیابی کیخلاف عذرداری بھی جسٹس انوار حسین  سماعت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : کپل شرما اور سنیل گروور نیٹ فلکس سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟رقم جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں