Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessوزیرِ خوراک پنجاب کے سامنے فلور ملز کا آٹا سستا کرنے کا...

وزیرِ خوراک پنجاب کے سامنے فلور ملز کا آٹا سستا کرنے کا اعلان


—فائل فوٹو

پنجا ب کے فلور ملز کے نمائندگان نے وزیرِ خوراک بلال یاسین کے سامنے آٹا سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے فلور ملز کے نمائندگان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فلور ملز نمائندگان نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 سے 90 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے اضافی اسٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں