Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل



  • ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا۔
  • مبصرین کا کہنا ہے کہ نتائج کے بعد بھی ملکی پالیسی میں فرق کم ہی ہوگا۔
  • دوسرے مرحلے میں قدامت پسند سعید جلیلی اور اصلاح پسند مسعود پزشکیان آمنے سامنے۔

ایران میں جمعے کے روز صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پورا ہوا جس کے دوران ووٹروں نے اصلاح پسند مسعود پزشکیان اور قدامت پسند سعید جلیلی کو ووٹ ڈالے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے ریاستی ٹیلی وژن نے رپورٹ کیا کہ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی اور اسے شام چھ بجے ختم ہونا تھا، جسے پہلی بار توسیع دے کر 8 بجے تک کر دیا گیا، اور پھر مزید توسیع کے بعد پولنگ رات 10 بجے ختم ہوئی۔

ماضی میں بھی پولنگ میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ ووٹنگ کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔

ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 28 جون کے روز انتخابات کا پہلا مرحلہ منعقد ہوا تھا جس میں ابتدائی طور پر چار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

ابتدائی ووٹنگ کے دوران ٹرن آؤٹ بہت کم رہا اور ملک کے 60 فیصد افراد نے ووٹ نہیں دیا۔

ابتدائی مرحلے میں مسعود پزشکیان اکیلے اصلاح پسند امیدوار تھے، باقی تمام امیدوار قدامت پسند تھے۔ جب کہ سعید جلیلی روس اور چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے حامی ہیں۔

ایران کے انتخابات میں نتائج کے برعکس، ملک میں زیادہ تبدیلی کی امید نہیں ہے۔ لیکن اگلے صدر کی، پچاسی سالہ آیت اللہ علی خامینائی کا وارث چننے میں بہت اہمیت ہوگی۔

خامینائی نے بدھ کے روز اس بات کا اقرار کیا کہ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ ووٹ نہ دینے والے افراد ملک کے اسلامی نظام کے خلاف ہیں۔

ملک میں ووٹر ٹرن آؤٹ گزشتہ چند برسوں میں کم ہوتا جا رہا ہے۔

2021 کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ محض 48 فیصد تھا، جب کہ اس برس مارچ میں ہونے والے انتخابات میں ٹرن آؤٹ صرف 41 فیصد تھا۔

اس خبر کے لیے مواد رائٹرز سے لیا گیا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں