Saturday, December 28, 2024
ہومSportsجان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


جان سینا —- فائل فوٹو

امریکی اداکار و ریسلر جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے خاص ایونٹ منی ان دی بینک کا انعقاد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوا۔

اس ایونٹ میں 47 سالہ جان سینا نے اعلان کیا کہ 2025ء میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے، 2025ء میں ریسل مینیا بطور ریسلر ان کا آخری ایونٹ ہو گا۔

جان سینا کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کیا، لوگوں کی محبت نے آگے بڑھنے میں مدد کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان سینا اپنے ریسلنگ کیریئر کے دوران 16 بار ورلڈ چیمپئن بنے۔

وہ 2001ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے جبکہ 2006ء میں انہوں نے بطور اداکار اپنا کیریئر فلم دی میرین سے شروع کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں