Saturday, December 28, 2024
ہومWorldعراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوہ...

عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی



(ویب ڈیسک)عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی پہلی اہلیہ اسما محمد کو دہشت گروپ کے ساتھ کام کرنے، انسانیت کے خلاف جرائم اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے یزیدی خواتین کو موصل میں اپنے گھر میں قید کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی بیوہ عراقی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔ ان کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب خاتون کے وکیل نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا تاہم ابوبکر بغدادی کی بیوہ نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019ء میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں