Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessبجٹ کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ کون کونسی...

بجٹ کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ کون کونسی اشیا مہنگی ہوئی؟ رپورٹ جاری



(وقاص عظیم)بجٹ منظور ہونے کے بعدنئےمالی سال کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہو گیا،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.11 فیصد مزید بڑھ گئی ،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.33 فیصد پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں،حالیہ ہفتے 6 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 16.34 اور پاوڈر دودھ 6.07 فیصد مہنگا ہوا،تازہ دودھ 1.37 فیصد اور دال چنا 3.47 فیصد مہنگی ہوئی،اسی طرح حالیہ ہفتے دال مسور اوردال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.47 اور کیلے 2.3 فیصد سستے ہوئے،حالیہ ہفتے آٹا،پیاز،آلو اور انڈے بھی سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیگی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جھٹکا دیدیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں