Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsمحسن نقوی کا ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلوں کا...

محسن نقوی کا ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلوں کا اعلان


اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹر بورڈ کے اعلان کے مطابق گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ 

کھلاڑی کو لازماً ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی، سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لیے ہو گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ کا کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فٹنس پر ہر سال جائزہ لیا جائے گا،  مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کار کے تحت ہو گی، لیگز کھیلنے کے لیے این او سیز کے اجراء کا ٹیکنیکل طریقہ کار طے کیا جائے گا، طریقے کار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو این او سیز کا اجراء کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ٹیم کے اندر اتفاق نظر آنا چاہیے، گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں