Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanمیں سمجھتی ہوں پی ٹی آئی پر پابندی سے کچھ حاصل نہیں...

میں سمجھتی ہوں پی ٹی آئی پر پابندی سے کچھ حاصل نہیں ہوگاشیری رحمان 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا مزید کہناتھا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا اس طرح کوئی کام ہو رہا ہے،ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح نہیں کیجیے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے،آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے،کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنمانے کہاکہ اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہئے ، لوگوں سے پوچھنا چاہئے،ہر جماعت کو سوچنا چاہئے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں