Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی: گٹر میں گرنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی: گٹر میں گرنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملیر غفور بستی میں گٹر میں گرنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس کے مطابق گٹر سے 3 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا اور ایک بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پانچوں بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگئے تھے، جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سال کے حسنین اور 11 سال کے طلحہٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک بچہ عباس ولد امتیاز لاشاری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق متعدد بچے گٹر کے ڈھکن پرکھڑے ہوگئے تھے، وزن سے ڈھکن ٹوٹا اور بچے گٹر میں گرگئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں