Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationڈراؤنے خواب کس خطرناک چیز کی علامت ہیں؟سائنسدانوں کا اہم انکشاف

ڈراؤنے خواب کس خطرناک چیز کی علامت ہیں؟سائنسدانوں کا اہم انکشاف



(ویب ڈیسک) ہر فرد کو نیند میں مختلف قسم کے خواب آتے ہیں، کوئی اچھے خواب دیکھتا ہے کسی کو حادثاتی خواب آتے ہیں تو کئی افراد کو ڈراؤنے خوابوں کا سامنا رہتا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے ڈراؤنے خواب سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی کہ آخر یہ خواب کن لوگوں کو زیادہ آتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈراؤنے خواب دیکھنے والے افراد میں دماغی تنزلی کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر آپ کو درمیانی عمر یا بڑھاپے میں اچانک ڈراؤنے خواب نظر آنے لگے ہیں تو وہ دماغی تنزلی کا اشارہ ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر یا بڑھاپے میں ڈراؤنے خواب دیکھنے والے افراد میں دماغی تنزلی اور ڈیمینشیا کی بیماری کا اشارہ ملتا ہے،طبی ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب اور دماغی بیماریوں کا تعلق موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کم کھانے کے باوجود موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی

امپرئیل کالج لندن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں 605 درمیانی عمر کے افراد اور 26 سو بوڑھے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا 13 سال تک جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈراؤنے خواب دیکھنے والے افراد میں دماغی تنزلی کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر آپ کو درمیانی عمر یا بڑھاپے میں اچانک ڈراؤنے خواب نظر آنے لگے ہیں تو وہ دماغی تنزلی کا اشارہ ہو سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں