Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanوکلا نے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دیدیاہم وجہ بھی...

وکلا نے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دیدیاہم وجہ بھی سامنے آ گئی



(اشرف خان)حکومت کی جانب سے کورٹ فیس 2روپے سے بڑھا کر 500روپے کرنے پر وکلانے  کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی۔

حکومت کے کورٹ فیس دو روپے سے بڑھا کر پانچ سو  روپے کرنے پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی،بار عہدیدار نے کہاکہ حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے   ٹکٹ 2 روپے  سے بڑھا کر 500 روپے کردی ،پانچ سو روپے  فی ٹکٹ ریٹ مقرر کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

بار عہدیدار نے کہاکہ  ترامیم کے ذریعے  ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا،کورٹ فیس میں اضافے پر وکلاء کل بروز جمعہ المبارک کو پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے ،پنجاب بار کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  حکومت کورٹ فیس میں  اضافے کی  ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری واپس لے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں