Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپپاکستانی کھلاڑیوں نےچار میڈلز جیت لئے

ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپپاکستانی کھلاڑیوں نےچار میڈلز جیت لئے



(ویب ڈیسک)ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مریم عقیل شاہ نے دو سلور میڈل اور محمد نوید نے 2 براؤنز میڈل جیت لیے۔

پاکستانی سٹرینتھ لفٹروں نے گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ2024 قازقستان میں دوسرے دن بھی پاکستان کا سر سبز  ہلالی پرچم بلند رکھا۔گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ  انکلائن بینچ پریس چیمپئن شپ 2024 یو ایس ٹی کامینو گورسک  قازقستان میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم  کے کھلاڑی محمد نوید (ریڈر سیشن کورٹ گوجرانولہ)  نے 95kg کلاس ماسٹر1 کیٹگری میں انکلائن بینچ پریس 127kg، بائسپس 77kg، ہیک لفٹ 220kg،  دو براؤنز میڈل اور  وومن 58kg کلاس ماسٹر 1 کیٹگری میں مریم عقیل شاہ  آف لاہور نے انکلائن بینچ پریس 47kg، بائسپس 40kg، ہیک لفٹ 120kg لگا کر دو سلور میڈل حاصل کیے۔

اس چیمپئن شپ میں دس ممالک انڈیا،پاکستان،چین،نیپال،کرغستان قازقستان،تاجکستان،منگولیا،سری لنکا، ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کی ۔پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کےپیٹرن انچیف اعجاز گل سابق سپورٹس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ،چیئرمین منظور شاہین انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور پریزیڈنٹ عقیل جاوید بٹ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، وائس پریزیڈنٹ وقاص ظفر انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور سہیل جاوید بٹ   اور شائقین پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کی  مورخہ23  کو واپسی  پر لاہور ائیرپورٹ  پر بھرپور استقبال کرینگے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں