Monday, January 6, 2025
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے



(اشرف خان) آج کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رجحان رہا، سرمایہ کاروں کے 1کھرب 91ارب 70کروڑ سے زائد روپے ڈوب گئے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کی پیش گوئی کے بعد ملک کے سیاسی افق پر پھیکنے والی منفی افواہوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بڑی نوعیت کی مندی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 81000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی، مندی کے سبب 68.38 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 91ارب 70کروڑ 48لاکھ 82ہزار 607روپے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا زور چل گیا، ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کو دھو ڈالا

آج سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2.10 فیصد کمی سے 80 ہزار 117 کی سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس میں 1721 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا، آج 27.82 ارب روپے مالیت کے 47.80 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا، 100 انڈیکس کی بلند سطح 81 ہزار 939 اور کم سطح 79 ہزار 812 رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں