Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپی ایس ایکس 100 انڈیکس کی ایک اور بڑی گراوٹ، دو دن...

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی ایک اور بڑی گراوٹ، دو دن میں 3300 پوائنٹس کی کمی


فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس میں ایک اور بڑی گراوٹ ہوئی ہے، دو کاروباری دنوں میں انڈیکس 3300 پوائنٹس گر گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے اختتام پر 1578 پوائنٹس کم ہو کر 78 ہزار 539 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس 1680 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی کم ترین سطح 78 ہزار 404 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 37 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 205 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 456 ارب روپے ہے۔ دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 397 ارب روپے کم ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں