Saturday, January 4, 2025
ہومSportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی



(24 نیوز )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے  دی ۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی،چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڑ اور آئی سی سی نے مل کر تیار کیا ہے،کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے،پی سی بی نے چیمئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول بھی آئی سی سی کو حتمی منظوری کے لیے بھیج رکھا ہے، پی سی بی نے ٹورمنٹ کے لیے بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے تاحال پاکستان جانے یا نا جانے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کے تمام بھارتی دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں