Thursday, December 26, 2024
ہومWorldاوباما کی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے پر...

اوباما کی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے پر تعریف



(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر بارک اوباما نے صدر بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا صورتحال آگے مزید خراب ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے اعلان کرنے کہ بعد کئی  ممالک کے  وزرائے اعظم اور صدور  کی جانب سے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

ادھر برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، یوکرین کے صدر نے کہا کہ بائیڈن نے مشکل مگر ٹھوس فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ڈیموکریٹس رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس کے دباؤ اور مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نومبر کے صدارتی انتخا ب میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، اور کاملہ ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:بائیڈن کی صدارتی امیدوار کے منصب سے دستبرداری، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آگیا

خیال رہے کہ جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پیغام پر کیا، انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں، انہوں نے اپنی صحت سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا، ان کے حلقہ احباب کی جانب سے متعدد بار ان کو صدراتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے مشورے بھی ملے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں