Monday, December 30, 2024
ہومBusinessنیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 11...

نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے اضافے کی درخواست



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے اضافے کی درخواست کر دی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا جس کے بعد قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں