Friday, January 3, 2025
ہومBusiness ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے فیس لفٹنگ کے بعد نئی...

 ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے فیس لفٹنگ کے بعد نئی شینگن اوشن ایکس 7متعارف کرا دی گئی



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے فیس لفٹنگ کے بعد نئی شینگن اوشن ایکس 7متعارف کرا دی گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نئی اوشن ایکس 7میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں اور اس کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد گاڑی کے 7سیٹر کمفرٹ ماڈل کی تعارفی قیمت 80لاکھ 99ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
5سیٹر فیوچر سینس ماڈل کی قیمت 87لاکھ 49ہزار روپے اور 7سیٹر فیوچر سینس کی قیمت 88لاکھ 99ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ گاڑی کے تینوں ماڈلز کی قیمتوں میں کمی ایک محدود مدتی آفر کے تحت اور محدود کوٹہ کے ساتھ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی میں 7سیٹر آپشن کا اضافہ اس نئی اپ ڈیٹ میں کیا گیا ہے۔ 
نئی اوشن ایکس 7فیوچر سینس میں 1.5لیٹر ٹربو چارچڈ انجن دیا گیا ہے جو 185ہارس پاور اور 300نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔انجن کی یہ طاقت 7سپیڈ ڈی سی ٹی ٹرانسمیشن کے ذریعے ٹائروں کو منتقل کی جاتی ہے۔ گاڑی کے دیگر فیچرز میں چار ایئربیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم(اے بی ایس) ، الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام (ای ایس پی) لین ڈیپارچر وارننگ اور اڈاپٹو کروز کنٹرول و دیگر شامل ہیں۔
اپ ڈیٹڈ اوشن ایکس 7میں نئی فرنٹ گرِل، نئے ڈیزائن شدہ الائے وہیلز اور نیا ٹو سپوک سٹیئرنگ وہیل دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں 10انچ کلسٹر میٹر، اینڈرائیڈ آٹو اور کارپلے سپورٹ کی حامل7انچ ایل سی ڈی، وائس کمانڈ فیچر، نیا ایچ ایم آئی، 360ڈگری کیمرا ایڈن اور سافٹ ٹچ سٹیئرنگ بٹن دیئے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں