Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanیہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، طلال چوہدری

یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، طلال چوہدری


 تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی، طلال چوہدری – فوٹو: فائل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بھوک ہڑتال پر کہا ہے کہ جس کےلیے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے۔ یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، انکے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال ڈرامہ بازی ہے، دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کونسی بھوک ہڑتال ہوتی ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد؟ 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ان رہنماﺅں کو بانی پی ٹی آئی کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، انہیں بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعہ کا اعترافی بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے۔ انہیں بانی پی ٹی آئی کے دوغلے پن پر بھی بھوک ہڑتال کرنی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجے کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجے لوگوں کو ٹارگٹ پر پہنچنے کی ہدایات دیتے رہے۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی، یہ کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی پاکستان کو بند کرنے کی سازش کرتے رہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے ناقد محمود اچکزئی بھوک ہڑتالی کیمپ میں نوکری کی تلاش میں ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔ تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں