Thursday, January 2, 2025
ہومSportsبابر اعظم کی کپتانی کے معاملے پر محمد آصف بھی بول پڑے

بابر اعظم کی کپتانی کے معاملے پر محمد آصف بھی بول پڑے



نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بابراعظم کپتانی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں۔

 یوٹیوب پر معروف اینکر آفتاب اقبال کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر و فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ بابراعظم پاکستانی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم کا سکور بہتر ہوتا ہے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے کہ انہیں کپتانی کی سیاست میں پڑرہے ہیں۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی ایسا بلےباز نہیں جو اننگز کو اختتام تک لیکر چل سکے، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کپتان سے اوپر ہیں۔

اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا بابراعظم کپتانی اس لیے نہیں ہٹ رہے کہ انہیں اپنا نمبر تبدیل ہونے کا خدشہ ہے؟ جس پر آصف نے جواب دیا کہ 2 سے لیکر 5 نمبر تک اہم ہی ہیں، انہیں کچھ دشواری ہے لیکن پریکٹس سے بھرپور پیکج بن سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں