Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanعوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاںنیپرا میں درخواست دائر

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاںنیپرا میں درخواست دائر



 (اویس کیانی)مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری،نیپرا میں بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف  کار سازکمپنی کا بڑا اعلان،گاڑیوں کے شوقین افراد کی سنی گئی

یاد رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں