Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsشاہد آفریدی نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ کس کو قرار...

شاہد آفریدی نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ کس کو قرار دیا؟


قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پے در پے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑرہا ہے، ایک سسٹم کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے، کہیں بھی چیزیں ایسے نہیں چلتیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سینئیر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایک منصوبہ بنانا چاہیے، ہر سال نیا نظام بناکر کیسے توقع کرسکتے ہیں۔

پاکستان کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے اپنے ابتدائی 2 میچز میں شکست کے بعد گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی جبکہ ایونٹ میں امریکا کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست بھی شامل تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان پہلے راؤنڈ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا، کئی شائقین اور سابق کرکٹ اسٹارز نے کپتان بابراعظم کو ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

ورلڈکپ میں گروپ اسٹیج سے باہر ہونے پر بورڈ نے کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کردیا گیا جبکہ بابراعظم کے بطور کپتان مستقبل پر غور ہورہا ہے۔

دوسری جانب بورڈ میں ہونے والی تبدیلیاں کچھ یوں ہیں: رمیز راجہ نے 2022 میں چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں اس سے پہلے کہ اس سال کے آخر میں نجم سیٹھی کی جگہ لی گئی، 2023 کے وسط میں ذکا اشرف نے سیٹھی سے عہدہ سنبھالا اور محض صرف فروری 2024 میں محسن نقوی نے انکی جگہ لے لی بعدازاں محض ایک سیریز کے بعد شاہین آفریدی کو کپتان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا اور بابراعظم کو دوبارہ ٹیم کی کمان سونپ دی گئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں