Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanقوم نئے انتخابات کی تیاری کرے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے...

قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پیغام بھجوا دیا



(طیب سیف)اپوزیشن لیڈر اور رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاکہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی،عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو یہ باور ہونا چاہیے کہ موجودہ شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ فوج،پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کو آمنے سامنے کیا جائے،یہ خطرناک چیز ہے،اس وقت پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو پریس کانفرنس کی کیونکہ وزیر داخلہ، وزیر خارجہ غائب ہیں،انہوں نے خود فوج کو دھکیلا ہےکہ ہماری ترجمانی کریں،عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے،کل انشاءاللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا، 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جسے وزیراعلی علی امین لیڈ کریں گے، بانی چیئرمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کو سراہا اور شاباش دی، قوم کے لیے خان کا پیغام ہے آپ ڈٹے رہیں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، 9 مئی اور 18 مارچ کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کر دی گئیں، عمران خان اس کے لیے خود عدالت میں کیس دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں