Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsمعروف اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی...

معروف اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی


سینئر اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر اداکار جان ریمبو کا تھا پھر شادی کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت میں نے خود کی اور ان پر زیادہ وقت دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کے بچوں کی طرف جب میں نے دیکھا تو مجھے اپنے کیرئیر سے دوری کی مصلحت سمجھ آئی، میں اپنے بیٹوں کیلئے لڑکا ہوں اور ہم کھانے پینے اور شاپنگ کرنے ایک ساتھ جاتے ہیں جب کہ شوہر گھر پر رہنا پسند کرتے ہیں۔

صاحبہ نے مزید کہا کہ سب میرے بچوں کی تربیت کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے چونکہ اب بچے بڑے ہوگئے ہیں تو میرے شوہر کی جانب سے بھی مجھے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور مجھے کہا ہے کہ جا کر کام کرو اس لیے میں نے کام شروع کردیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں