Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationبلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت 29 30 31 جولائی کو ہونے...

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت 29 30 31 جولائی کو ہونے والے ٹیسٹ ملتوی



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے تحت 29، 30 اور 31 جولائی کو لیکچررز کی اسامیوں کے ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔ 
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انگریزی ادب، اردو، سوشیالوجی کے لیکچررز کےلئے ٹیسٹ ملتوی کئے گئے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کیمسٹری، پولیٹیکل سائنس، پاکستان سٹڈیز کے لیکچرز کےلئے ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے۔انوائرمنٹل سائنسز اور بائیوکیمسٹری کی اسامیوں کےلئے لیکچررز کے ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے۔بی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ 7 سے 27 اگست 2024 تک ٹیسٹ پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں