Friday, January 3, 2025
ہومPakistanچیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے چکوال اور حافظ...

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے چکوال اور حافظ آباد کے دورے بدسلوکی کی شکار خواتین سے ملاقات



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے چکوال اور حافظ آباد کے دورے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بدسلوکی کی شکار خواتین سے ملاقات کی۔اپنے موضع مہیوال اور سکھیکی منڈی کے دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ خواتین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے متاثرہ خواتین کو مالی و قانونی معاونت فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔

 حنا پرویز بٹ نے کہا خواتین کے ساتھ جنسی حراسگی، گھریلو تشدد اور ہر قسم کے ٹارچر کی حوصلہ شکنی کرنے کی اشد ضرورت ہے،پنجاب حکومت متاثرہ خواتین کو ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرے گی،خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔پولیس کی جانب سے خواتین سے اچھا برتاؤ انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔اگر تھانوں میں خواتین کی آواز سنی جائے تو ملزمان کو سزا ملنا سوفیصد کنفرم ہے۔ پولیس افسران تھانوں کے ماحول کو متاثرہ خواتین کے لیے فرینڈلی اور گھریلو بنائیں.

انہوں نے تمام اضلاع کے ڈی پی او اور اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ تشدد کا شکار خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن لیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں