Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldغزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، مزید 114 فلسطینی...

غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، مزید 114 فلسطینی شہید


غزہ میں اسرائیلی فوج کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، الامل اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت متعدد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ کل سے اب تک صیہونی حملوں میں مزید 114 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی افواج کی جارحانہ کارروائیوں میں کوئی کمی نہ آسکی ہے، صیہونی افواج نے اسپتال میں زخمیوں کو بھی نہ بخشا اور طبی عملے کے بھیس میں اسپتال میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیل سے ملنے والی 100 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے نئے معاہدے کی کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حماس کا کہنا ہے مجوزہ تجاویز کی قبولیت اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔ ادھر جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام مقاصد حاصل ہونے تک جنگ ختم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 121 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بلاتفریق بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں