Thursday, December 26, 2024
ہومSportsکوہ پیما نائلہ کیانی کی کاوش، K2 پر جاں بحق پورٹر حسن...

کوہ پیما نائلہ کیانی کی کاوش، K2 پر جاں بحق پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع



پاکستان کی کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کی تیار کردہ ٹیم نے K2 پر گزشتہ سال جاں بحق ہونیوالے پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ٹیم نے کیمپ فور سے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔

پورٹر حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو پر موسم کی شدت کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی میت کو وہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

اس سال نائلہ کیانی کی ٹیم جب کے ٹو کی صفائی کے مہم پر روانہ ہوئی تو حسن شگری کی فیملی نے ان سے میت واپس لانے کی درخواست کی تھی۔

نائلہ کیانی نے بتایا کہ کے ٹو پر موجود ان کی ٹیم برف میں دبے جسد خاکی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس میت کو بوٹل نیک سے کیمپ فور تک پہنچایا جاچکا ہے۔ ٹیم نے کیمپ فور سے کیمپ تھری کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ تھری سے بیس کیمپ تک باڈی لانے کا عمل کافی دشوار گزار ہوگا۔ اس لیے میت کو ائرلفٹ کرانے کیلئے آرمی ایوایشن کو بھی درخواست کی ہے۔

نائلہ کیانی کی حسن شگری کی میت واپس لانے والی ٹیم میں دلاور سدپارہ، اکبر حسین، ذاکر سدپارہ، محمد مراد اور علی محمد سدپارہ شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں