Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanسرگودھا: بیہوش بھکاری کی جیب سے لاکھوں روپے نکل آئے

سرگودھا: بیہوش بھکاری کی جیب سے لاکھوں روپے نکل آئے


(زوار کاظمی) سرگودھا میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکل آئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کال موصول ہوئی کہ خوشاب روڈ پر ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بتایا کہ جب معمر شخص کو ریسکیو کیا جارہا تھا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ شخص یہاں پر بھیک مانگتا ہے، معمر شخص کی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلی کے دوران اس کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایاکہ جیب سے پاسپورٹ بھی ملا جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز نے پولیس سپیشل برانچ کے 4 پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریسکیو عملے نےاس شخص کو رقم اور پاسپورٹ لوٹا دیئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں